ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ انتخابات: بی جے پی کو جھٹکا! تین این ڈی اے امیدواروں کی نامزدگیاں منسوخ

کیرالہ انتخابات: بی جے پی کو جھٹکا! تین این ڈی اے امیدواروں کی نامزدگیاں منسوخ

Sun, 21 Mar 2021 21:37:12    S.O. News Service

ترواننت پورم،21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لئے این ڈی اے کے تین امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں منسوخ ہونے کے بعد آج کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت عالیہ عرضیوں پر سماعت کے لئے آج ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔ ریاست میں آئندہ 6 اپریل کو پولنگ اسمبلی انتخابت کے لئے پولنگ ہوگی۔

خیال رہے کہ تھلاسیری، گرویایور اور دیوی کولم میں نامزدگیوں کی جانچ کے بعد متعلقہ پولنگ افسران نے گزشتہ روز نامزدگیوں کو خارج کر دیا۔ کنور ضلع میں تھلاسیری اور تریچور ضلع میں گرووایور سیٹ سے بی جے پی امیدواروں کے نامزگیاں خارج ہونا پارٹی کے لئے شدید جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

اڈوکی ضلع کی تیسری سیٹ دیوی کولم سے بی جے پی کی حلیف جماعت اے آئی اے ڈی ایم کی امیدوار کی نامزدگی خارج کی گئی ہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے امیدوار دھن لکشمی کی نامزدگی مبینہ طور پر فارم کو مکمل طور پر پُر نہ کرنے کے سبب منسوخ کی گئی ہے۔

تھلاسیری سے بی جے پی نے کنور ضلع سے پارٹی صدر این ہری داس کو میدان میں اتارا ہے۔ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں 22125 ووٹ حاصل کئے تھے۔ ہری داس کا کی نامزدگی ان کے پرچہ نامزدگی پر بی جے پی کے قومی صدر کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔

گرووایور میں بی جے پی کی خاتون ونگ کی ریاستی صدر نویدتا کی نامزدگی منسوخ کی گئی۔ انہوں نے پرچہ میں ریاستی بی جے پی کے صدر کا نام درج نہیں کیا تھا۔

خیال رہے کہ کیرالہ انتخابات کے لیے بی جے پی نے 112 سیٹوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے 115 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور 25 سیٹوں کو اتحادی پارٹیوں کے مابین تقسیم کیا جائے گا۔ میٹرو مین ای سری دھرَن، پلکڑّ سے انتخاب لڑیں گے۔

بی جے پی کے سابق صدر کے راج سیکھرن، نیموم حلقے سے اور سابق مرکزی وزیر کے جے ایلفونز، کنجیرا پلّی اسمبلی حلقے سے انتخابی مقابلہ کریں گے، جبہ ریاستی بی جے پی کے سربراہ کے سریندرن، دو حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔


Share: